یمن

سعودی بارڈر سیکورٹی فورس کی فائرنگ، دو یمنی شہری شہید اور زخمی

شیعیت نیوز: سعودی بارڈر سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں دو یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں میں کئي بار بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی عرب کی بارڈر سیکورٹی فورس نے صوبہ صعدہ کے شہر منبہ سے ملنے والی سرحد کے قریب عام شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں ایک عام شہری شہید اور دوسرا زخمی ہوگيا۔

اب سے چند روز پہلے بھی سعودی بارڈر سیکورٹی فورس نے منبہ سے ملنے والی سرحدوں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک یمنی شہری شہید ہوگیا تھا۔

اطلاعات ہیں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں میں کئی بار بمباری کی ہے۔

سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارجیت کا نشانہ بنارکھا ہے۔ یمن کے خلاف اس غیر قانونی جنگ میں امریکہ، متحدہ عرب امارات نیز بعض مغربی اور عرب ممالک سعودی عرب کا ساتھ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : القدس، یہودی آبادکاروں کے قاتلانہ حملے میں فلسطینی نوجوان شدید زخمی

دوسری جانب یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے کہا ہے کہ صنعا کو قومی حکومت کے قائد کے امن منصوبے کے بارے میں اقوام متحدہ اور اس کے خصوصی ایلچی کے مثبت پیغام کا انتظار ہے۔

صنعا میں اعلی سیاسی کونسل کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم قومی حکومت کے قائد عبدالملک بدرالدین الحوثی کے امن منصوبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے نئے نمائندے کو اپنے پیشرو حضرات کی غلطیوں کو دہرانے اور مسائل کو صفر سے شروع کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ اقوام متحدہ کے نئے نمائندے یمن کے محاصرے کو ختم کرانے پر توجہ دیں اور اپنے مشن کی انجام دہی میں جو مدد انہیں درکار ہے اس میں جارح ممالک پر ہرگز بھروسہ نہ کریں۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے جارح ملکوں کو ملک کے مختلف صوبوں، خاص طور سے صوبہ الحدیدہ اور اس کے ساحلی علاقوں میں انسانی المیے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جارح ممالک امن کی راہ میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں اور انہوں نے محاصرے اور پابندیوں کے ساتھ ساتھ اقتصادی جنگ میں دوگنا شدت پیدا کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button