القدس، یہودی آبادکاروں کے قاتلانہ حملے میں فلسطینی نوجوان شدید زخمی
شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک بازار میں یہودی آباد کاروں کے قاتلانہ حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
ایک مقامی ویب سائٹ’عرب 48‘ کی رپورٹ کے مطابق یہودی شرپسندوں نے فلسطینی نوجوان پر چاقو سےوار کیے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ محانیہ یہودا بازار میں پیش آیا۔فلسطینی نوجوان کے جسم کے بالائی حصے پر چاقو سے گہرے زخم آئے ہیں۔
زخمی فلسطینی نوجوان کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوان پر حملے کے وقت اسرائیلی پولیس کچھ ہی فاصلے پر موجود تھی تاہم اس نے کوئی مداخلت نہیں کی اور یہودی شرپسند قاتلانہ حملے کے بعد وہاں سے بہ حفاظت فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : عباس ٹاؤن کراچی میں سبیل حسینیؑ پر کالعدم سپاہ صحابہ کا حملہ، 45 تکفیری حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج
دوسری جانب غرب اردن کے شہر طوباس میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ فلسطینی مجاہدین کی جھڑپ میں صیہونیوں کی فوجی گاڑی الٹ گئی۔
المیادین ٹی وی نے جمعرات کو غرب اردن کے شہر طوباس میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان جھڑپوں کا ویڈیو بھی جاری کیاہے۔
سوشل میڈیا پر نشر کئے جانے والے ویڈیو میں فلسطینی مجاہدین کو صیہونی فوجیوں کی یلغار کا مقابلہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے سنگ باری کرکے صیہونیوں کی ایک فوجی گاڑی الٹ دی۔ فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی فوجیوں کی گاڑی کو پتھروں اور مولوتوف کاکٹل سے نشانہ بنایا۔
فلسطینی ذرائع نے گذشتہ روز بھی غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں کی یلغار اور فلسطینیوں کی جانب سے ان کا مقابلہ کرنے کی خبردی تھی۔
صیہونی فوجی، غرب اردن پر مکمل قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اسی غرض سے انھیں اپنے حملوں کا نشانہ بناتے ہیں۔







