امام حسین ؑ سب کےہیں اور ان کی قربانی بھی ساری انسانیت کیلئے ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
شیعیت نیوز: معروف عالم دین اور نامور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ امام حسینؑ کی یاد منانا کسی ایک گروہ سے مخصوص نہیں بلکہ امام حسینؑ کا ذکر اور یاد ساری انسانیت مناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں دیرپا امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کے لئے تیار ہیں، سربراہ پاک فوج
بوتراب امام بارگاہ کراچی میں محرم الحرام کی نویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ آج ساری دنیا میں شمع حسینی کے پروانے پیغام حسینی کو عام کرنے میں مصروف ہیں، اگر مسلمان سمجھ لیں تو کربلا سارے مسلمانوں کو متحد کرنے کا عظیم پلیٹ فارم ہے، فرزند رسولؑ سب کے لئے ہیں اور ان کی قربانی بھی ساری انسانیت کے لئے ہے۔







