قانون شکن اداروں کا ظالمانہ اقدام، ایک درجن سے زائد عزادار مجالس سے واپسی پر اغواء
شیعیت نیوز: قانون شکن اداروں کے اہلکاروں کی بدترین کارروائی، مختلف علاقوں سے سیاہ لباس میں ملبوس 13 عزاداروں کی جبری گمشدگی کے اطلاعات۔ سکیورٹی اداروں کا عزاداروں کے اغواء سے اظہار لاعلمی، ملت جعفریہ میں شدید اشتعال ۔ جبری گمشدہ شیعہ عزاداروں کی فوری بازیابی کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں سےشب عاشورکی مجالس عزا میں شرکت کے بعد اپنے گھروں کو لوٹنے والے ایک درجن سے زائد عزاداروں کو ان کی شیعہ شاخت معلوم کرکے اغواء کیئےجانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
شیعیت نیوز کو ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج 9 محرم الحرام کی رات 12 بجے کے قریب کراچی کے علاقوں عباس ٹاؤن، ابوالحسن اصفہانی روڈ، اور یونیورسٹی روڈ پر واقع سماماشاپنگ سینٹر کے پاس سے 13 سے زائد شیعہ نوجوانوں کو قانون شکن اداروں کے اہلکاروں نے اغواء کرلیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: امام حسینؑ محروم و مظلوموں کی تمام تحریکوں کے پیشوا ہیں، علامہ ناظر تقوی
ذرائع کےمطابق کالے لباس میں ملبوس موٹرسائیکل پہ سوار عزاداران امام حسینؑ کو انکی شیعہ شناخت پوچھنے کے بعد2 کالی ویگو گاڑیوں اور 5 پولیس مبائلوں میں سوار اہلکاروں نے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق شیعہ عزاداروں کے اغواء کے بارے میں جب سکیورٹی اداروں سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے واقعے سے مکمل لا علمی کا اظہار کردیا ہے ۔جب کہ عینی شائدین کے مطابق اغواء کار پولیس کی موبائلوں اور کالی ویگو گاڑیوںمیں سوار تھے ۔







