بھارتی قابض افواج کاسری نگرمیں مرکزی جلوس عزاپر حملہ، عزاداروں پر بدترین تشدد، درجنوں گرفتار
8 محرم الحرام کو سری نگر میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس عزا پر بھارتی کی ظالم افواج نے حملہ کرکے نہتے عزاداروں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔

شیعیت نیوز: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی بربریت جاری، اپنی ظالمانہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھارتی جارح افواج کا 8محرم الحرام کے مرکزی جلوس پر حملہ، عزاداران حسینیؑ پر بدترین تشدد، درجنوں شیعہ نوجوان عزادار گرفتارکرلیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں مودی سرکار کے اشاروں پر قابض بھارتی فوج نے اس سال بھی محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ایئر وائس مارشل ندیم اختر کی نجف اشرف میں مرجع عالی قدرآیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات
8 محرم الحرام کو سری نگر میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس عزا پر بھارتی کی ظالم افواج نے حملہ کرکے نہتے عزاداروں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔
ذرائع کے مطابق بھارتی قابض افواج کی جانب سے عزاداروں پر وحشیانہ لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی اور درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔