پاکستان کے ایئر وائس مارشل ندیم اختر کی نجف اشرف میں مرجع عالی قدرآیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات
شیعیت نیوز: پاکستانی ایئر وائس مارشل ندیم اختر کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات ، پاکستانی ایئر وائس مارشل ندیم اختر نے اپنے وفد سمیت مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ پاکستان کی محبت آپ کے خون میں شامل ہے اور پاکستان کی حفاظت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایاکہ پاکستان کی مخلصانہ خدمت سب عہدیداران کا فریضہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عاشورا محرم میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرکراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
دوسری جانب آئے ہوئے معزز مہمان پاکستانی ائیر وائس مارشل نے پاکستان اور عراق کے درمیان دفاعی تعاون اور اس حوالے سے پاکستانی کاوشوں کو بیان کیا۔جس پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اس کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ جس طرح دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون جاری ہے،اسی طرح دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بھی مستحکم کیا جائے۔
آخر میں پاکستان کے ائیر وائس مارشل ندیم اختر نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔







