عاشورا محرم میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرکراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
شیعیت نیوز: تکفیری دہشت گرد عناصر کی جانب سے سکیورٹی تھریٹس کے بعد محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عاشورا محرم الحرام پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر دیا
با خبر ذرائع کے مطابق کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی دو دن 8 تا 10 محرم تک کے لیے لگائی گئی ہے۔ جب کہ خلاف ورزی پر پولیس اور قانون نافد کرنے والے ادارے کارروائی کرسکیں گے۔







