اہم ترین خبریںایران

ایرانی عوام کی سربلندی کے لئے پوری توانائی صرف کریں گے، کمانڈر انچیف جنرل سلامی

شیعیت نیوز: ہم اپنے عوام کی سربلندی کے لئے اپنی تمام تر طاقت و توانائی اور وسائل کو بروئے کار لائیں گے، ایران کی سپاہ سپاہ پاسداران فورس کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے کہی۔

ارنا نیوز کے مطابق پیر کی شب سپاہ پاسداران سے وابستہ امام حسن (ع) ہید کوارٹر کا ایک اجلاس ہوا جس میں کورونا کے باعث پیدا ہونے والی معیشتی مشکلات کے حل کے طریقہ کار اور اس حوالے سے سرگرم مراکز کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے کہا کہ آج کا یہ اجلاس قائد انقلاب اسلامی کی ہدایات کے تناظر میں انجام پایا ہے جن میں آپ نے کورونا کے باعث عوام کے لئے پیدا ہونے والے معیشتی و اقتصادی مسائل کے حل پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کی مشکلات کے حل کے مقصد سے انہیں مومنانہ امدادی سرگرمیوں کی فراہمی میں ایک جٹ ہو کر اقدام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مؤثر انداز میں کورونا اور دیگر مسائل کے باعث پیدا ہونے والی معیشتی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ دین اسلام، رہبر انقلاب اسلامی کی حکیمانہ قیادت اور صبور و باعزت عوام یہ وہ تین بنیادی عناصر ہیں جن کی مدد سے ایران نے گزشتہ چالیس برسوں کے دوران مشکلات پر غلبہ حاصل اور درپیش چیلنجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران افغانستان کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کوشش کرے گا، صدر مملکت رئیسی

دوسری جانب ایرانی فوج کے ایئر ڈیفس سسٹم کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ملک کی مشرقی سرحدوں میں بدامنی کے تعلق سے پائی جانے والی عوامی تشویش کا مسئلہ فوج کی مکمل آمادگی سے حل ہو گیا ہے۔

بریگیڈیئر حمید رضا الہامی نے کہا ہے کہ ایرانی فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ کی جانب سے ملکی فضائی حدود پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور وہ ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل چوکس ہے۔

انھوں نے اسی طرح پڑوسی ملک افغانستان میں پائی جانے والی حالیہ کشیدگی و بدامنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی فضائی سرحدوں میں اجازت کے بغیر کوئی پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا اور سرحدوں پر مکمل امن اور سیکورٹی نیز فضائی حدود کا مکمل طور پر تحفظ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button