رہنماایم ڈبلیوایم علامہ باقرعباس زیدی کی نشتر پارک میں علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات و مختلف مرکزی مجالس میں شرکت

16 اگست, 2021 13:46

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے نشتر پارک کراچی میں منعقدہ مرکزی عشرہ مجالس کے دوران مجلس عزا میں شرکت کی اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی، دونوں علمائے کرام کے درمیان عزاداری سید الشہداء سمیت قومی وبین الاقوامی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سوادنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جس کا صدر چاردیواری میں مجلس عزا کی اجازت دے اور تھانیدار انکار کرے، علامہ اسدی

ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی نے گلستان جوہر میں شریکة الحسین امام بارگاہ جبکہ میں نیو رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ مجالس عزاء میں بھی شرکت کی ۔ بالترتیب مجالس عزاء سے خطاب علامہ سید حسن ظفر نقوی اور علامہ نصرت عباس بخاری نے کیا ۔

9:06 شام مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔