اہم ترین خبریںپاکستان

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کی نشتر پارک کراچی میں علامہ شہنشاہ نقوی ودیگر شیعہ رہنماؤں سے ملاقات

اس موقع پر جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری شبر رضا،مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری ودیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

شیعیت نیوز: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے نشتر پارک کراچی میں معروف علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر نیشنل کونسل و صدر گلشن ریزیڈنٹ کمیٹی فرحان انصاری، ممبر علماء رابطہ کونسل زہیر عابدی و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کوئی تحریک کربلا سے سبق لئے بغیر متحرک نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد مسلم امہ کے مسالک اور فقہوں کے درمیان نفرتیں اور دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہماری یہ کوشش ہے کہ ان نفرتوں کو محبتوں میں بدلہ جائے جس کیلئے ہم جدوجہد کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تکفیری ناصبی دہشت گردوں کا شبیہ علم حضرت عباسؑ پر حملہ،عزاداروں پر فائرنگ

اس موقع پر جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری شبر رضا،مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری ودیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button