تکفیری ناصبی دہشت گردوں کا شبیہ علم حضرت عباسؑ پر حملہ،عزاداروں پر فائرنگ

15 اگست, 2021 23:41

شیعیت نیوز: شکار پور میں تکفیری ناصبی مسلح دہشت گردوں درگاہ حاجی لطیف شاہ پر حملہ، شبیہ علم حضرت عباس علمدارؑ کی بے حرمتی اور شدید پتھراؤاور عزاداروں پر فائرنگ ، مومنین میں اشتعال ، حملہ آوروں کے خلاف قانون کارروائی کا مطالبہ،

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع شکارپور میں 5 محرم الحرام کے دن درگاہ حاجی لطیف شاہ پر مقامی تکفیری ناصبی دہشت گردوں لطف اللہ قادری، فضل اللہ قادری اور حبیب اللہ قادری نے حملہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) نے دین کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا، علماء کا خطاب

عینی شاہدین کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے درگاہ میں نصب شبیہ علم حضرت عباس علمدار ؑ پر بدترین پتھراؤ کیا اور موقع پر موجود مومنین پر شدیدفائرنگ بھی کی۔ اس واقعہ کے بعد مقامی مومنین میں شدید اشتعال پایا جاتاہے ۔

اس واقعے کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہے جس میں حملہ آوروں کو باآسانی شناخت کیا جاسکتا ہے، عزاداران حسینی ؑ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔

3:38 شام مارچ 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔