آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب پولیس نے یوم عاشورا کاسکیورٹی پلان مرتب کرلیا

13 اگست, 2021 12:41

شیعیت نیوز: آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ویڈیو لنک کانفرنس ہوئی۔ ویڈیو لنک کانفرنس میں بتایا گیا کہ عشرہ محرم کے دوران صوبہ بھر میں 9 ہزار 366 جلوس اور 35 ہزار 983 مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔ جلوسوں کی سکیورٹی پر 1 لاکھ 61 ہزار 107 جبکہ مجالس کی سکیورٹی پر 1 لاکھ 61 ہزار 437 افسران و اہلکار اور رضاکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ حساس اور اے کیٹیگری کے جلوسوں اور مجالس کو ہر صورت فور لئیر سکیورٹی فراہم کی جائے۔ جلوسوں کے روٹس میں آنیوالی عمارتوں پر سنائپرز جبکہ جلوسوں و مجالس میں سادہ لباس میں کمانڈوز کو تعینات کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمہ عقائد کے اظہار پرکالعدم تکفیری جماعتوں کے سہولتکار ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کی ایماء پر شیعہ جوانوں پر مسلسل مقدمات کا اندراج جاری

آئی جی نے ہدایت کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی پاسداری اور شر انگیز مواد کی نشرو اشاعت اور تشہیر پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس معاملے میں کوئی تاخیر قابل قبول نہیں کی جائے گی۔ نویں محرم اور یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں کی ڈرون کیمروں سے فضائی مانیٹرنگ کا انتظام کیا جائے۔ حساس جلوسوں کے مقررہ روٹس پر سنیفر ڈاگز اور میٹل ڈٹیکٹرز کے ذریعے سکیننگ اور چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ خواتین کی مجالس میں لیڈی کانسٹیبلز کیساتھ لیڈی رضاکاروں سے سکیورٹی اور چیکنگ میں معاونت لی جائے۔

3:28 شام مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔