مسلمہ عقائد کے اظہار پرکالعدم تکفیری جماعتوں کے سہولتکار ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کی ایماء پر شیعہ جوانوں پر مسلسل مقدمات کا اندراج جاری

13 اگست, 2021 13:02

شیعیت نیوز: سعودی نواز ملک دشمن کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے سہولت کار ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف نے تحریک خادم اہل سنت والجماعت کے نام سے فعال کالعدم سپاہ صحابہ و داعش کی اتحادی تنظیم کے ساتھ مل کر شیعیان حیدرکرار ؑ کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

نوجوانوں پر شیعہ مسلمہ عقائد کے اظہار پر شہری آزادیوں کے برخلاف مقدمات کا پہ در پہ اندراج جاری۔ مقامی شیعہ آبادی کی تشویش میں اضافہ،پنجاب حکومت سے فوری طور پر متعصب اور دہشت گردوں کے سہولت کار ڈی پی او کی برطرفی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق چکوال میں تحریک خادم اہلسنت و الجماعت، جو سعودی نواز کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ و داعش کی اتحادی ہے نے ریاستی سرپرستی میں شیعہ مسلمانوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ پہلے9 جون2021 ایک 17 سالہ شیعہ نوجوان فرسٹ ایئر کے طالب علم سید عالیان پر صرف اس لیئے مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا چونکہ اس نے اپنی فیسبک وال پر شاہ مرداں کے پیروکاروں کو "عید غدیر مبارک” لکھا تھا جو کہ ڈی پی او کے ناصبی مسلک کے نزدیک "جرم” ہے؛

یہ بھی پڑھیں: حریت پسندوں کوامام حسین ؑ کی طرح عددی برتری کی پرواہ کئے بغیر باطل کے مقابلے میں ڈٹے رہنے کی ضرورت ہے، علامہ باقر زیدی

رات1 بجے ایف آئی آر درج ہوئی اور رات 2 بجے پولیس کی 5 گاڑیوں میں 50 افراد نے اس بچے کے گھر پر مسلح دھاوا بول دیا ،یہ بچہ اب بھی ضمانت کے لیے عدالت کے رحم و کرم پر ہے؛

7 اگست کو مزید دو ایف آئی آرز اسی تنظیم اور ڈی پی او کی ایماء پر کاٹی گئیں جس کی وجہ بھی صرف شیعہ عقائد کے مطابق اس بات کا اقرار تھا کہ نبی کریمؐ کی فقط ایک صاحبزادی تھیں جو کہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہیں ۔

واضح رہے کہ یہ دونوں ایف آئی آرز جن وجوہات پر کاٹی گئیں وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں شیعوں اور لاکھوں معتدل سنیوں کا مسلمہ عقیدہ ہے۔ اس ریاست میں عقیدے کی بنیاد پر ایف آئی آرز کاٹا جانا خود پاکستان کے آئین وقانون کےساتھ سنگین مذاق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے ساتھ مزید 6 راہداریاں کھولنے کی تجویز قبول کرلی ، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی

یہاں یہ بات بھی زہن نشین رہے کہ تحریک خادم اہل سنت والجماعت ہویا کالعدم سپاہ صحابہ ان کی اپنی کو ئی حیثیت یا اوقات نہیں بلکہ ریاستی اداروں میں موجود اپنے سہولت کاروں کی ایماء پر اچھل کود کررہے ہیں ۔

ان دونوں ایف آئی آرز کے پیچھے بھی چکوال کا متعصب ناصبی ڈی پی او محمد بن اشرف ملوث ہے۔ محمد بن اشرف بذات خود تحریک خادم اہلسنت و الجماعت کا رکن ہے اور اس تحریک کے موجودہ امیر اور مشہور گینگسٹر قاضی ظہور حسین اظہر کا قریبی دوست بھی ہے۔اداروں میں چھپے یہ تکفیری گھس بیٹھئےہی ہیں جو اس ملک میں کبھی امن و امان قائم ہونے ہی نہیں دینگے ۔

6:46 شام مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔