اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں
عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین 11 اور 12 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے

شیعیت نیوز: برادر اسلامی ملک عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران وہ پاکستان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین 11 اور 12 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے، ڈاکٹر فواد حسین، شاہ محمود قریشی کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی جدوجہد بلاتفریق مذہب و مسلک پوری انسانیت کیلئے تھی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران عراقی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور علاقائی امور سمیت مسلم امہ کو درپیش مسائل پر بات ہوگی۔