اہم ترین خبریںپاکستان

وزیر اعظم عمران خان کی ریاست مدینہ میں رسول اکرمؐ کی اعلان کردہ عید غدیر منانے پر 74 سالہ تاریخ میں پہلا مقدمہ درج

رات1 بجے ایف آئی آر درج ہوئی اور رات 2 بجے پولیس کی 5 گاڑیوں میں 50 افراد نے اس بچے کے گھر پر مسلح دھاوا بول دیا ؛؛؛؛ ؛ یہ بچہ اب بھی ضمانت کے لیے عدالت کے رحم و کرم پر ہے؛

شیعیت نیوز: وزیر اعظم عمران خان صاحب ! کیاآپ کی ریاست مدینہ میں رسول اکرم ؐ کے حکم پر جشن عید غدیر منانا جرم ہے ؟؟؟جی ہاں پاکستان کی تاریخ کا ایک اور ایسا مذہبی منافرت پر مبنی مقدمہ درج کرلیا گیا جس کا مدعی کوئی نہیں بلکہ ایک سرکاری ڈی پی او ہے۔

⬅️تفصیلات کے مطابق 27 جولائی رات 1 بجے تھانہ ڈھڈیال میں نہایت عجلت میں FIR نمبر 192/21 بجرم 298اے درج کی گئی؛ سب انسپکٹر علی اکبر کے مطابق "ایف آئی آر اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم ڈی پی او محمد بن اشرف نے جاری کیا تھا؛” جرم بے حد سنگین تھا؛

فرسٹ ایئر کے 17 سالہ طالب علم سید عالیان نے اپنی فیسبک وال پر شاہ مرداں کے پیروکاروں کو "عید غدیر مبارک” لکھا تھا جو کہ ڈی پی او کے ناصبی مسلک کے نزدیک "جرم” ہے؛

⬅️ رات1 بجے ایف آئی آر درج ہوئی اور رات 2 بجے پولیس کی 5 گاڑیوں میں 50 افراد نے اس بچے کے گھر پر مسلح دھاوا بول دیا ؛؛؛؛ ؛
یہ بچہ اب بھی ضمانت کے لیے عدالت کے رحم و کرم پر ہے؛

⬅️ 18 ذی الحج کو دنیا بھر میں شیعہ سنی مسلمان اور پاکستان کے 5 کڑوڑ شیعہ اور کڑوڑوں اہلسنت حکم پیغمبر اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم پر خطبہ غدیر کی یاد تازہ کرتے ہیں؛ کیا اب حکومت سب کو گرفتار کرے گی؟؟؟
⬅️ کیا دنیا کے کسی بھی ملک میں اپنے مذہب اور مسلک پر عمل کرنے پر مقدمہ درج ہو سکتا ہے؟

⬅️ یہ ایف آئی آر پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں پہلا واقعہ ہے؛ایف آئی آر کی کاپی ذیل ہے؛

⬅️ تحقیق کرنے پر ڈی پی او محمد بن اشرف کے بارے میں جو حقائق سامنے آئے وہ رونگٹے کھڑے کر دینے والے ہیں؛
یہ شخص سرکاری عہدے پر رہتے ہوئے اور سرکاری وردی پہن کر” تحریک خدام اہلسنت والجماعت” نامی تنظیم کی سرپرستی کر رہا ہے؛ یہ تنظیم کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کا تبدیل شدہ نام ہے؛ ڈی پی او محمد بن اشرف اس تنظیم کے سرغنہ معروف گینگسٹر قاضی ظہور اور فرقہ واریت میں ملوث دہشت گرد رفیق ولد دین سے ذاتی دوستی رکھتا ہے؛

⬅️ قاضی ظہور اس” تنظیم خدام اہلسنت والجماعت” کا خود ساختہ "امیر” ہے؛ یہ خطرناک گروہ القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان جیسی دہشت گرد تنظیموں سے متاثر ہے اور انہی کی طرز پر کام کر رہا ہے؛

⬅️ اس تنظیم کے خوف اور دہشت کا یہ عالم ہے کہ اس نے القاعدہ کی طرز پر اپنا جھنڈا بھی بنا رکھا ہے؛ اور حد یہ ہے کہ یہ جھنڈا کھلے بندوں چوکوں اور شاہراہوں پر لگا رکھا ہے؛ حتی کہ مقامی بوائز اسکول پر بھی یہ جھنڈا لگایا ہوا ہے؛ ڈی پی او محمد بن اشرف کی سرپرستی کی وجہ سے اسکول انتظامیہ خوفزدہ ہے؛

⬅️ اسکا مقصد نونہالان پاکستان کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کی طرف مائل کرنا ہے؛

⬅️ 9 جون 2021 کو ڈی پی او محمد بن اشرف نے سرکاری وردی میں اسی فرقہ وارانہ دہشت گرد گروہ کے مدرسہ کا افتتاح کیا؛ جسکے تصویری ثبوت ذیل ہیں؛

⬅️ اسی دہشت گرد گروہ نے متعدد مرتبہ سر عام توہین اہلبیت علیہ السلام کی اور اہل تشیع کے خلاف غلیظ نعرہ بازی کی اور دھمکیاں دیں؛ تمام احتجاج کے باوجود ڈی پی او محمد بن اشرف نے ایک بھی دہشت گرد کو گرفتار نہیں کیا؛ نہ ہی دہشت گردوں کی سرپرستی بند کی؛

⬅️ مزید تحقیق پر ہمارے نمائندے کو مزید ایف آئی آرز موصول ہوئیں جو گھروں پر مجالس کرنے پر کی گئی ہیں؛
محمد بن اشرف کھلے عام مقامی اہل تشیع افراد کو دھمکیاں دیتا ہے؛ اور سرکاری عہدہ کا نا جائز استعمال کرتے ہوئے ڈھڈیال سے ذکر امام حسین علیہ السلام ختم کرنے کے لئے کوشاں ہے؛

⬅️ اہل علاقہ ڈی پی او کے دھمکیاں دینے اور دہشت گردوں کی معاونت کرنے پر خوف و ہراس میں مبتلا ہیں؛

⬅️ اہل علاقہ نے وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب، وزیر داخلہ، آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری سے درخواست کی ہے کہ محمد بن اشرف کو گرفتار کیا جائے اور دہشت گردوں سے معاونت پر ایجنسیوں کی تحویل میں دیا جائے؛

متعلقہ مضامین

Back to top button