بدکردار مفتیوں اور مدرسے کے قاریوں کی بدفعلیوں کے اثرات طالب علموں میں منتقل ہونا شروع
متاثرہ بچے کی والدہ نے پولیس سے مجرم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے

شیعیت نیوز: مدارس دینیہ کے تقدس کی پامالی کا سلسلہ جاری، بدکردار مفتیوں اور مدرسے کے قاریوں کی بدفعلیوں کے اثرات طالب علموں میں منتقل ہونا شروع ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ایک تکفیری مدرسے میں طالب علم کی دوسرےکمسن طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی، متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے جی سیون تھری ٹو میں کالعدم سپاہ صحابہ کے زیر اثر چلنے والے ایک مدرسے میں زیر تعلیم ایک 13سالہ طالب علم کی اپنے ہی کمسن ساتھی طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی ، متاثرہ بچے کی والدہ فریاد لیکر تھانہ آبپارہ پہنچ گئی۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سابق صدر اور معروف سینئر صحافی شکیل کرار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس خبر کا انکشاف متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ میں درج ہونے والی آیف آئی آر کی کاپی نشر کرکے کیا ہے ۔ متاثرہ بچے کی والدہ نے پولیس سے مجرم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے ۔
واضح رہے کہ جی سیون تھری ٹو کے مدرسہ شاہ فیصل میں 9 سالہ بچے محمد صغیرولد نصیر احمدکے ساتھ بدفعلی کی گئی ، بچے کے ساتھ دو دن تک مسلسل مدرسہ کے اندر بدفعلی ہوتی رہی، 13 سالہ ولید نامی لڑکے نے بچہ کے ساتھ بدفعلی کی، آبپارہ پولیس نے بچہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ” اَعظــَـم الله اُجـُـورَنـا و اُجـُـورَکُم ، فـِی مـَصَابــنـَا اَلحـسَین (ع) “محرم الحرام1443 ہجری کا چاند نظر آگیا
یہاں یہ بات بھی زہن نشین رہے کہ تکفیری دینی مدارس میں طالب علموں اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کی ایک طویل فہرست ہے، پہلے ان شرمناک واقعات میں مدرسوں کے مولوی، قاری اور مفتی ملوث پائے جاتے تھے لیکن اب یہ سلسلہ طالب علموں میں بھی منتقل ہوچکا ہے جو کہ معاشرے کے لئے کسی بھی صورت زہر قاتل سے کم نہیں ۔