عراق

عراق، ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے استقبال کی تیاری میں

شیعیت نیوز: ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی عراق کا سفر کر سکتے ہيں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عراق کے وزير خارجہ ، ترکی اور شام سمیت ، کچھ علاقائی ملکوں کی شرکت سے منعقد ہونے والی نشست میں شرکت کے لئے ایرانی صدر کو دعوت دینے کی غرض سے تہران کا دورہ کرنے والے ہیں ۔

اس سیکوریٹی اجلاس میں سعودی عرب بھی شامل ہو سکتا ہے ۔

العربی نیوز وب سائٹ کے مطابق، عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین، جلد ہی تہران کا دورہ کرنے والے ہیں اور اس دورے میں وہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دیں گے ۔ اسی طرح وہ ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات میں ، سیکوریٹی امور کے ساتھ ہی دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کریں گے۔

العربی کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو بھی ، عراق ، ایران ، ترکی اور سعودی عرب کی شرکت سے ہونے والے اس اہم سیکورٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں سعودی مداخلت کا دور ختم ہو چکا، وزیر خارجہ ہشام شرف

العربی نے با خبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے عراقی وزیر اعظم، مصطفی الکاظمی نے اس اجلاس کی تیاری کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

اس سیکوریٹی اجلاس میں، ایران ، ترکی ، سعودی عرب، کویت ، اردن ، شام ، اور یورپی یونین کے نمائندے شرکت کریں گے۔

عراق کے وزير اعظم مصطفی الکاظمی نے کچھ دنوں قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عراق، علاقائی طاقتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے اہم کردار ادا کرے گا اور اس اجلاس کا ایجنڈا، سیکورٹی امور اور اسی طرح معاشی و سیاسی پائیداری ہوگا۔

شفق نیوز نے بھی با خبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ الکاظمی بغداد میں ایک علاقائی اجلاس کے انعقاد کی کوشش کر رہے ہيں ۔

اس رپورٹ میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ بغداد اجلاس میں عراقی کے پڑوسی ملکوں کے علاوہ ، قطر ، متحدہ عرب امارات اور مصر بھی شرکت کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button