وزیر داخلہ شیخ رشید خطیب اہل بیتؑ علامہ شہنشاہ نقوی کے گرویدہ ہوگئے، بڑی خواہش ظاہر کردی

09 اگست, 2021 01:51

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بین الاقوامی شہرت یافتہ شیعہ عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے گرویدہ ہوگئے، اسلام آباد میں منعقدہ مجلس عزا کے دوران اسٹیج سے بڑی خواہش کااظہار کردیا۔ مجمع حیران رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی جامع مسجد اثناءعشری جی سکس ٹو اسلام آباد میں منعقدہ مجلس عزا میں شریک وزیر داخلہ شیخ رشید نے شرکائے مجلس کو حیریت میں مبتلا کردیا۔

شیخ رشید احمد نے سابق ڈائریکٹر پی ٹی وی شہید سید عون محمد رضوی کی سالانہ برسی کی مجلس عزا میں شرکت کے دوران علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی تقریر اور اس خطاب میں اتحاد بین المسلمین کے لئے پیش کردہ عرائض ، مطالب اور ان کے اعلیٰ نظریات سن کر اسٹیج سیکریٹری سے مائک اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: منبر کی عظمت کا یہ تقاضا ہے کہ اس پر بیٹھنے والے شخص کا معیار گفتگو آئمہ اطہارؑ کی تعلیمات کا عکس پیش کرے، علامہ راجہ ناصرعباس

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے آج پہلی بار علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی گفتگو سنی ہے ، میں ان کی گفتگو سے بے انتہا متاثر ہوا ہوں، انہوں نے اتحاد بین المسلمین کے لئے جو راہ حل پیش کیا اس میں مجھےان کا گرویدہ بنا دیا ہے ۔ میری تو خواہش ہے کہ محرم الحرام کے دس روز مسلسل علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو اسی موضوع پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر گفتگو کا موقع دیا جائے۔

واضح رہے کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی اپنے مخصوص انداز بیان اور شیعہ سنی وحدت کیلئے اپنے نمایاں اور منفردخیالات کے سبب نہ فقط اہل تشیع بلکہ اہل سنت اور دیگر مذاہب کے درمیان بھی یکساں مقبولیت کے حامل ہیں۔ شیخ رشید احمد کی جانب سے ان کے متعلق یہ جذبات اور خیالات علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی اعلیٰ شخصیت کے عین عکاس ہیں۔

8:56 صبح مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔