نگرضمنی انتخاب، اسلامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے ، تصادم کا خدشہ

09 اگست, 2021 01:15

شیعیت نیوز: نگر میں اسلامی تحریک کے کارکنوں نےاپنے امیدوار یوب وزیری کی کامیابی پر ڈی آر او آفس کے باہر جشن منانا شروع کر دیا جبکہ تحریک انصاف کے کارکنوںنےاپنے امیدوار آغا بہشتی کی شکست کو تسلیم کرنے کے انکار کرتے ہوئے دھرنا دیدیا ہے۔

نگر ضمنی الیکشن میں تمام پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق اسلامی تحریک کے امیدوار ایوب وزیری کامیاب ہوئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ذوالفقار علی بہشتی دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی تحریک پاکستان کی بڑی فتح گلگت بلتستان اسمبلی کے ایوان تک پہنچنے میں کامیاب

نتائج سامنے آنے کے بعد آئی ٹی پی کے کارکنوں نے جشن منانا شروع کر دیا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے درجنوں کارکن بھی ڈی آر او آفس کے باہر جمع ہیں اور کے کے ایچ پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کے دھرنے کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے ڈی آر او آفس کے گھیرائو کے باعث تصادم کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے۔

7:02 صبح مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔