محرم الحرام سے قبل سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، شیعہ علماء بال بال بچ گئے
سی ٹی ڈی کے مطابق مارنے جانے والے دہشت گردوں میں احسان اللہ، نعمت اللہ اور عبدالسلام شامل ہیں اور تینوں کا تعلق افغانستان سے ہے

شیعیت نیوز: محرم الحرام سے قبل سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، شیعہ علماء بال بال بچ گئے۔فیروز والہ میں سی ٹی ڈی اورملک دشمن سعودی نوازطالبان دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر تحصیل فیروز والہ کے علاقے گلشن بابر آبادی میں آپریشن کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی فورس پر فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں قیام امن کو خطرہ، کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردسرغنہ احمد لدھیانوی کاسرکاری پروٹوکول میں دورہ گلگت بلتستان
سی ٹی ڈی کے مطابق مارنے جانے والے دہشت گردوں میں احسان اللہ، نعمت اللہ اور عبدالسلام شامل ہیں اور تینوں کا تعلق افغانستان سے ہے اور فیروز والا میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرینڈ اور ڈیٹو نیٹر برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گرد پولیس، آرمی، شیعہ کمیونٹی اور سرکاری عمارتوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جبکہ دہشت گردوں نے اہم شخصیات بالخصوص شیعہ علماء کو ٹارگٹ کرنا تھا۔