محرم الحرام میں قیام امن کو خطرہ، کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردسرغنہ احمد لدھیانوی کاسرکاری پروٹوکول میں دورہ گلگت بلتستان

07 اگست, 2021 16:55

شیعیت نیوز:محرم الحرام سے قبل وطن عزیز کا امن واستحکام ایک بار پھر داؤ پر لگتا نظر آرہا ہے، شیڈول فور میں شامل کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی کا دورہ گلگت بلتستان، شیعہ مکتب فکر کے خلاف زہر افشانی، فرقہ وارانہ تقریر سے علاقائی امن وامان کو نقصان پہنچایا، سکردو، گلگت اور استور کے شیعہ قائدین اور جامع مساجد کا صورتحال پر تشویش کا اظہار، صوبائی حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق ملک دشمن کالعدم دہشت گردتنظیم کے سرغنہ احمد لدھیانوی نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا ہے، محرم الحرام سے چند روز قبل اس شیعہ اکثریتی صوبے کا دورہ علاقائی امن وامان کو خطرات میں مبتلا کرنے کی کوشش ہے، چند روز قبل ہی چلاس میں تحریک طالبان نے کھلی کچہری کا انعقاد کرکے علاقائی امن وسلامتی کو چیلنج کیا اور اب دہشت گرد لدھیانوی نے استور میں شیعہ مکتب فکر کے خلاف فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی تقاریر کرکے خطے کے امن کو مزید داؤ پر لگانے کی کوشش کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بڑے مذہبی فساد کی آگ میں جلنےسے بچ گیا، گستاخانہ مواد پر مشتمل نہج البلاغہ کی جعلی جلدیں تلف

ذرائع کے مطابق احمد لدھیانوی نے استور میں عوامی اجتماع میں سر عام شیعیان حیدرکرارؑ کے خلاف روائتی انداز میں غلیظ زبان کا استعمال کیاجبکہ سرکاری پروٹوکول میں گریکوٹ سے رما تک ریلی کی قیادت بھی کی۔ احمد لدھیانوی کی اس شرانگیزی کے خلاف شیعہ علماء و عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے ، جسکا جواب امام جمعہ استور سید عاشق حسین الحسینی نےبھی اپنے خطبہ جمعہ میں دیا ہے انہوں نے کہا کہ لدھیانوی نے پہلے چلاس کوہستان میں بہت خون خرابہ کیا ہے،انہیں استور ،گلگت اور بلتستان کے امن سے کھیلنے نہیں دینگے دوسری جانب اسکردو اور گلگت کی جامع مسجد سے بھی اس شرانگیزی کی بھرپور مذمت کی گئی ہے اور وفاقی اور صوبائی حکومت سے اس اقدام کے خلاف فوری کارروائی کا بھی پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔

12:39 صبح مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔