عراق

روضہ امام حسین علیہ السلام اور ضریح مبارک کی تغسیل و غبار روبی کا عمل مکمل

شیعیت نیوز: دنیا بھر کے حریت پسندوں کے سرور و سالار کے ایام شہادت کی آمد کے موقع پر کربلائے معلی میں امام حسین علیہ السلام کے گنبد اور ضریح مبارک کی غبار روبی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق، نواسہ رسول ص حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضے کے طلائی گنبد کی تغسیل اور ضریح مبارک کی غبار روبی کا عمل کئی روز تک جاری رہا اور اس میں درجنوں عاشقان حسین علیہ السلام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن کے کسی بھی حملے کا سخت جواب دیں گے، جنرل حاجی زادہ

محرم الحرام کے دوران ہرسال لاکھوں مسلمان دنیا کے گوشہ و کنار سے کربلائے معلی کا سفر اور سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب با وفا کی یاد میں منقعدہ مجالس اور عزاداری میں شرکت کرتے ہیں۔

سن اکسٹھ ہجری میں پیش آنے والے اس واقعے کی یاد منانے کا سلسلہ آج تک جاری ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے جوش ولولے اور تاثیر میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button