اہم ترین خبریںپاکستان

پاراچنار، محرم الحرام میں سیکیورٹی کےحوالے سے جرگے کا انعقاد

شیعیت نیوز : پاراچنار میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے جرگہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بریگیڈیر نجف عباس، ڈپٹی کمشنر آفاق وزیر، کمانڈنٹ کرم ملیشیا امین الحق، ڈی پی او طاہر اقبال اور کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین اور مشران نے شرکت کی۔

گورنر کاٹیج پاراچنار میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر سید سجاد میاں، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین، ملک عبدالکریم، ملک مومن خان اور دیگر نے کہا کہ محرم الحرام اسلامی تاریخ کا ایک عظیم مہینہ ہے، اسکے تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں تحریک حسینی پاراچنار کی جانب سےمرقد شہید قائد پر برسی شہید قائد کا اجتماع

اس موقع پر بریگیڈیر نجف عباس اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر نے کہا کہ ضلع کرم میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کے حوالے سے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں اور پاک فوج سمیت ایف سی پولیس اور مقامی رضاکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ حساس مقامات، شاہراہوں، امام بارگاہوں سمیت پاک افغان سرحد کی کڑی نگرانی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے قبائلی عمائدین، علماء اور مشائخ سے محرم کے دوران بھائی چارے اور مسلکی ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا، جس پر قبائلی عمائدین نے انہیں ہر قسم تعاون کے یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button