اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کا اسرائیل کے وحشیانہ ہوائی حملوں کا منہ توڑ جواب، کئی درجن راکٹ فائر

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اسرائیل کے وحشیانہ ہوائی حملوں کے ایک روز بعد جوابی کارروائی میں اسرائیلی ٹھکانوں پر کئی درجن راکٹ فائر کئے ہیں۔ فلسطینی تنظیم حماس نے حزب اللہ کے حملوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے مقبوضہ جولان اور مقبوضہ فلسطین کے الجلیل علاقوں میں راکٹ حملے کے بعد سائرن بجنے کی اطلاع دی ہے۔

الجزیرہ سمیت متعدد میڈیا چینلز نے جنوبی لبنان کے مزارع شبعا میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دینے کی خبر دی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ اسرائیل کے وحشیانہ ہوائی حملوں کے جواب میں اس نے اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر درجنوں راکٹ فائر کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں بمباری اسرائیلی ریاست کے جارحانہ عزائم کا ثبوت ہے، صدر میشل عون

ذرائع کے مطابق اسرائیل نے جنوب لبنان پر بمباری کے دوران فاسفورس بموں سے استفادہ کیا ہے۔

صابرین نیوز کے مطابق مزاحمتی تحریک حزب اللہ  لبنان نے مقبوضہ علاقوں جولان اور مزارع شبعا پر 20 راکٹ فائر کئے ہیں ۔ اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی اچانک جوابی کارروائی کا فلسطینی تنظیم حماس نے استقبال کیا ہے۔ ادھر حزب اللہ کی جوابی کارروائی پر اسرائیلی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مزارع شبعا کے مقبوضہ علاقے میں واقع فوجی چھاؤنی پر متعدد راکٹ حملے ہوئے ہیں۔ صیہونیوں کا کہنا ہے کہ ہاردوف فوجی چھاونی پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔

المیادین چینل نے بھی صیہونی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شام کے جولان کے علاقے میں راکٹ فائر ہوئے ہیں۔

لیکن روئٹرز نے لبنان کے ایک سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ یہ راکٹ جنوبی لبنان کے العرقوب علاقے سے مقبوضہ فلسطین کی جانب فائر ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button