اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ کا لبنان کے داخلی امور میں مداخلت، حزب اللہ پر الزامات عائد

شیعیت نیوز: سعودی عرب نے ایک بار لبنان کے داخلی امور میں مداخلت اور حزب اللہ لبنان پر الزامات عائد کئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی موجودہ صورتحال کو لے کردار الحکومت بیروت میں ہونے والے مظاہروں کے درمیان سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے تحریک حزب اللہ لبنان پر الزامات عائد کرتے ہوئے لبنانی حکام سے اس تحریک کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ آل سعود نے ایک بار پھر لبنان کے داخلی امور میں مداخلت کی۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں بمباری اسرائیلی ریاست کے جارحانہ عزائم کا ثبوت ہے، صدر میشل عون

الاخباریہ سمیت سعودی عرب کے متعدد چینلز نے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے حوالے سے وہ بیان نقل کیا جس میں حزب اللہ لبنان پر الزامات عائد کئے گئے تھے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے لبنان کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ حزب اللہ اقتدار پر قبضہ کرنے پر مصر ہے اور تحریک حزب اللہ  پر الزامات عائد کئے کہ لبنان کی ساری مصیبتوں اور پریشانیوں کی جڑ حزب اللہ ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں لبنان کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ تحریک حزب اللہ سے مقابلہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : شام: دمشق کے مغربی علاقے میں شامی فوج کی بس میں دھماکہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ریاض ان ممالک میں سر فہرست تھا جنہوں نے بیروت دھماکے کے بعد سب سے پہلے لبنان کی مدد کی۔

سعودی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ بیروت میں سعودی عرب کے سفیر نے بھی لبنان کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہوئے بیروت کی بندرگاہ پر ہوئے دھماکے کے بارے میں عالمی اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button