عراق اب امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کیلئے نا امن ہو گیا

شیعیت نیوز: عراق میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کےکانوائے پر ایک بار پھر حملہ ہوا ہے۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق کل رات عراق کے صوبہ بابل میں ایک امریکی مسلح کاروان کے راستے میں دھماکہ ہوا تاہم اس حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کسی قسم کی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔
ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری بھی کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ اس حملے سے چند گھنٹے قبل بھی عراق کے دیوانیہ علاقے میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے ایک قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : یمن میں سعودی عرب بھی اسرائیل کے نقش قدم پر گامزن
دوسری جانب امریکی باوردی دہشت گردوں کے کاروان کو جس میں جنگی ساز و سامان اور اسلحے تھے ، جنوبی عراق کے ذی قار صوبے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکی فوج کے کانوائے پر شہر الناصریہ کے البطحاء موڑ کے قریب حملہ کیا گیا ہے بدھ کو بھی عراق کے صوبہ قادسیہ اور بابل میں امریکیوں کے چار قافلوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ کے مسلح کاروانوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں۔
عراق میں امریکی فوجی اڈوں اور کاروانوں پر حملے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ عراقی عوام، جماعتیں اور تنظیمیں اپنے ملک سے دہشت گرد امریکییوں کے انخلاء کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ بھی اس سلسلے میں ایک بل منظور کر چکی ہے۔
امریکی مسلح کاروانوں پر ہونے والے یہ حملے ایک ایسے وقت انجام پا رہے ہیں کہ جب عراقی پارلیمنٹ، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراق میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے مکمل انخلا کا بل پاس کرچکی ہے۔