مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کے محلے الشیخ جراح کو دوبارہ بند کر دیا

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت کی سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر مقبوضہ بیت المقدس کے محلے الشیخ جراح کو سیل کر دیا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت انجام پایا ہے جب صیہونی عدالت اس محلے کے بارے میں دوبارہ فیصلہ جاری کرنے والی ہے۔ کچھ دن پہلے الشیخ جراح محلے کے مقامی فلسطینی باسیوں اور صیہونی سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں انجام پائی ہیں۔

یاد رہے تین ماہ پہلے بھی صیہونی حکومت کی ہائی کورٹ نے اس محلے کو حکومتی کنٹرول میں دینے کا فیصلہ جاری کیا تھا جس کے نتیجے میں مقبوضہ بیت المقدس کے نواح میں واقع اس محلے پر اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے دھاوا بول کر مقامی فلسطینی شہریوں کو زبردستی باہر نکالنا شروع کر دیا تھا۔ اس وقت غزہ میں اسلامی مزاحمت کی تنظیموں نے صیہونی حکومت کو الٹی میٹم دیا جسے نظرانداز کئے جانے کے بعد مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملے ہوئے اور گیارہ روزہ جنگ کا آغاز ہو گیا۔ اس جنگ کے دوران صیہونی عدالت نے اپنا فیصلہ روک دیا تھا۔

لیکن اب صیہونی حکومت کی ہائی کورٹ قدس شریف کے محلے الشیخ جراح کے بارے میں دوبارہ فیصلہ سنانے والی ہے۔

المیادین نیوز چینل کے مطابق فلسطینی شہریوں نے ہفتہ 31 جولائی کی رات بھی مظاہرے کئے جن کے خلاف اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے کاروائی کی اور یوں جھڑپوں کا آغاز ہو گیا۔ اس کے بعد اسرائیلی فورسز نے اس محلے کا لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔ اسرائیلی سکیورٹی فورسز محلے کے گیٹ پر تعینات ہیں اور ہر قسم کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔

بعض موصولہ رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے خلاف کیمیائی گیس کا بھی استعمال کیا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کے محلے الشیخ جراح پر اسرائیلی فورسز کے جارحانہ اقدام کے باعث ہی گیارہ روزہ ’’سیف القدس معرکہ‘‘ شروع ہوا تھا جس میں اسلامی مزاحمتی گروہوں نے مقبوضہ فلسطین میں مختلف اسرائیلی ٹھکانوں کو چار ہزار میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی جہاد کے قیدیوں نے اسرائیلی جیل النقب کمرے کو آگ لگا دی

اسلامی مزاحمت کی تنظیم اسلامی جہاد کے ترجمان داود شہاب نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غاصب صیہونی حکومت کے تمام مجرمانہ اقدامات میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت امریکہ کی مالی اور فوجی امداد کے بل بوتے پر پورے خطے میں بدامنی پھیلا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اسرائیل ایسی حکومت ہے جو شدت پسندی، قتل و غارت اور نسلی تعصب کی بنیاد پر معرض وجود میں آئی ہے جبکہ امریکہ اور مغربی ممالک اس کی بھرپور اور غیر مشروط حمایت میں مصروف ہیں۔‘‘

اسلامی جہاد کے ترجمان نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت امریکی اسلحہ کے ذریعے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک امریکہ غاصب صیہونی حکومت کی مالی اور فوجی مدد میں مصروف ہے اس وقت تک خطے میں پائیدار امن اور استحکام وجود میں نہیں آ سکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button