دنیا

امریکہ اور روس کے مابین سرد جنگ عروج پر، امریکہ سے 24 سفارت کاروں کا انخلا

شیعیت نیوز: امریکہ اور روس کے مابین سرد جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔ واشنگٹن نے روس سے کہا ہے کہ وہ 3 ستمبر تک اپنے 24 سفارت کاروں کو امریکہ سے نکال دے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں تعینات روس کے سفیر آناتولی آنتونوف نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے روس سے کہا ہے کہ وہ 3 ستمبر تک اپنے 24 سفارت کاروں کو امریکہ سے نکال دے۔

رائٹرز نیوز ایجنسی نے روس کے 24 سفارت کاروں کو نکالے جانے کے اقدام کو امریکہ اور روس کے مابین شدید اختلافات کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

امریکہ میں تعینات روس کے سفیر نے ابھی تک نہیں کہا کہ نکالنے کی وجہ کیا ہے۔ روس کے سفیر نے کہا ہے کہ 24 سفارت کاروں کی روس واپسی کے بعد ان کے بدلے دوسرے سفارت کار امریکہ نہیں جائیں گے اس لئے کہ امریکہ نے ویزا دینے کے عمل کو سخت بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ روس اور امریکہ کے مابین یہ اختلافات روس اور امریکہ کے صدور کے مابین 10 سال کے بعد 16 جون کو جنیوا میں ایک دوسرے سے ملاقات اور مختلف مسائل کے بارے میں بات چیت کے باوجود سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیریس کی محبوبیت میں کمی

دوسری جانب کورونا کے خلاف مہم میں وائٹ ہاؤس کے کوآرڈینیٹر انٹونی فاؤچی نےکہا ہے کہ ابھی امریکہ میں نو کروڑ لوگوں کو کورونا کا ویکسین نہیں لگا ہے اور کورونا اموات میں خاصا اضافہ ہو گیا ہے۔

امریکہ میں وبائی امراض کے کنٹرول کے مرکز کے سربراہ فاؤچی نے کہا ہے کہ کورونا میں مبتلا ہونے والوں کو بھی ویکسین لگوانا ہوگا تاکہ وہ ڈیلٹا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی وائٹ ہاؤس کی ٹیم کے کوآرڈینیٹر جیف زینٹز نے بھی پیر کے روز کہا ہے کہ ایسے نو کروڑ لوگوں نے ابھی رجوع نہیں کیا ہے جنھیں کورونا ویکسین لگنا ہے۔ امریکہ کے ریپبلکن سینیٹر لینڈسی گراہم کا بھی کہنا ہے کہ وہ ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار بتانے والے امریکہ کے تحقیقاتی مرکز کا کہنا ہے کہ ابتک چھے لاکھ تیرہ ہزار سے زائد لوگ کورونا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button