اہم ترین خبریںیمن

یمنی حکومت سعودی عرب کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لئے تیار ہے

شیعیت نیوز: یمنی حکومت میں قیدیوں کے امور کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ صنعا حکومت، سعودی اتحاد کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لئے تیار ہے۔

یمن کی قومی سالویشن حکومت میں قیدیوں کے امور کے عہدیدار احمد ابو حمزہ نے تاکید کی کہ قیدیوں کے تبادلے میں انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق احمد ابو حمزہ نے تاکید کی کہ قیدیوں کے تبادلے میں انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم سعودی عرب کی سرکردگی میں بنا اتحاد قیدیوں کے تبادلے میں مسائل اور رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے اور اس اتحاد کے رکن مقامی ثالثی میں بھی خلل پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے میں جو تاخیر ہو رہی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب اس بارے میں تنہا فیصلہ نہیں کر سکتا۔

قیدیوں کے امور میں یمنی حکومت کے عہدیدار نے ریاض کے منفی کردار کے بارے میں کہا کہ ریاض ہمیشہ اس سمجھوتے کو عملی جامہ پہنانے میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے اور وہ مقامی ثالثی کا بھی مخالف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : استقامتی محاذ النجباء کا امریکہ کو تمام فوجی اڈے خالی کرنے کا الٹی میٹم

دوسری جانب یمنی فوج کی آپریشنل کمانڈ نے کہا ہے کہ صوبہ الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کی آپریشنل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ الحدیدہ میں 153 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

یمنی فوج کے مطابق جارح سعودی اتحاد اور اس کے ایجنٹوں نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 18 بار فضا میں جاسوس ڈرون طیارے بھیجے، کئی میزائل اور مارٹر فائر کئے اور 126 بار فائرنگ کرکے الحدیدہ جنگ بندی معاہدے کو پامال کیا۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button