اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

قابض صیہونی افواج کا شہید فلسطینی کے جنازے کے جلوس پرحملہ

شیعیت نیوز: گذشتہ روز قابض صیہونی افواج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت امر قصبے میں شہید شوکت عوض کے جنازے کے جلوس پر حملہ کیا۔

قابض صیہونی افواج نے ہزاروں شہریوں کی طرف ربڑ میں لپٹی دھات کی گولیاں ، سٹن گرینیڈ ، آنسو گیس اور سیوریج کا پانی پھینکا۔ یہ فلسطینی جمعہ کے روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے شوکت عوض کی نماز جنازہ میں شریک تھے۔

جنازہ جلوس الاھلی ہسپتال سے اس کے اہل خانہ کے گھر کی طرف روانہ ہوا۔ شہید کا جسد خاکی سوگواروں کے کندھوں پراٹھائے جانے کے بعد قابض صیہونی فوج نے جنازے کے شرکا پر  شہداء کے قبرستان کی طرف جاتے ہوئے حملہ کردیا۔

قابض صیہونی فوج نے شہید عوض کے جنازے سے پہلے شہر کے مرکزی دروازے پر نفری بڑھادی تھی۔

قبل ازیں جُمعرات کو بیت امر قصبے میں نوجوان شہید معاذ الاعلام کے جنازے کے بعد نوجوانوں اور قابض صیہونی افواج کے درمیان شدید تصادم دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں : بحر عرب میں اسرائیلی بحری جہاز پر حملہ، دو اسرائیلی ہلاک

دوسری جانب اسرائیلی فوج نےفلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مختلف مقامات پر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران پانچ بچوں سمیت کم سے کم نو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق قابض صیہونی فوج نے اتوار کے روز القدس اور غرب اردن کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پانچ بچوں اور متعدد سابق اسیران کو گرفتار کیا۔

القدس میں تلاشی کے دوران حزما کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے القدس میں شاہراہ سلطان سلیمان سے چار فلسطینی بچوں کو گرفتار کرکے صلاح الدین حراستی مرکز منتقل کردیا۔

ادھر القدس میں سلوان کی ابو تایہ کالونی میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کی۔

غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں نے نور خالد الحروب، معتز محمد الحروب کو ان کے گھروں سے حراست میں لے لیا۔

بیت لحم میں تلاشی کے دوران سابق اسیر محمود محمد صلاح کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button