نیو رضویہ سوسائٹی کراچی میں تاریخی جشن غدیر، میر حسن میر نے محفل کو چار چاند لگادیئے
جشن ولایت مولا علی کہ بعد اعلان ولایت مولا علی (ع) کی خوشی اور یوم تکمیل دین پہ آتش بازی کا بھی مظاھرہ کیا گیا

شیعیت نیوز: نیو رضویہ سوسائٹی میں بزم خادمان اھلبیت کی جانب سے دو روزہ چراغاں اور جشن اعلان ولایت مولا علی (ع) میں ھزاروں کی تعداد میں پیروان ولایت مولا علی (ع) کی شرکت ۔
پروگرام سے عالمی شہرت یافتہ منقبت و نوحہ خواں میر حسن میر ، علامہ سید آل عباس نقوی ، شاھد حسین بلتستانی ، شاعر اھلبیت میر حیدر تکلم ، زین جعفری ، میر سجاد میر ، معروف منقبت خواں صبیب عابدی ، شجاع رضوی ، ظل رضا ، مسلم مہدوی ، ذیشان حیدر ذیشان ، میثم نقوی ، کامران زیدی ، امجد بلتستانی ، ذاکر رضا ، سید حسین مہدی عابدی ، سید زوہیر عباس سمیت دیگر نے نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ باقر عباس زیدی کا کراچی میں معصوم بچوں کے اغوا اور جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار
جبکہ نظامت کہ فرائض ممتاز شخصیت جناب الحاج ناصر عباس نے کی ۔ عید غدیر کہ اس عظیم الشان جشن و چراغاں کو چوتھا سال ھے جس میں پورے نیو رضویہ سوسائٹی کو برقی قمقموں سے روشن کیا جاتا ھے جبکہ معصوم بچوں میں عید غدیر کی عیدی بھی تقسیم کی جاتی ھے ۔
جشن ولایت مولا علی کہ بعد اعلان ولایت مولا علی (ع) کی خوشی اور یوم تکمیل دین پہ آتش بازی کا بھی مظاھرہ کیا گیا ۔ جبکہ ۱۸ ذوالحج کو بعد از ظہرین مولانا حیات عباس نجفی نے مسجد رضا نیو رضویہ سوسائٹی میں خطبہ غدیر کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔