دنیا

کورونا وائرس ایک بار پھر اسرائیل میں ریکارڈ توڑ نے لگا، اسرائیلی وزارت صحت

شیعیت نیوز: اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وبا ایک بار پھر نئے ریکارڈ قائم کرنے لگی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی ریاست میں کورونا کے تئیس سو کیسز کا اندراج کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کورونا کے 2293 کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں سال مارچ کے بعد اسرائیل میں کورونا کی یہ سب سے بڑی شرح ہے۔

اسرائیل میں کورونا کی وبا ایک ایسے وقت میں پھیل رہی ہے جب صیہونی حکومت اس وقت کورونا کی تیسری ویکسین لگا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہدا کا خون وطن عزیز کی سرحدوں کی تشکیل کا ذریعہ ثابت ہوگا، حماس

اسرائیلی اسپتالوں میں کورونا کے 243 مریض داخل ہیں جن میں سے 149 کی زندگی خطرے میں ہے جب کہ 22 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

اسرائیلی وزارت صحت کےمطابق کورونا کا شکار ہونے والے 10 فی صد مریض بیرون ملک سے واپس آنے والوں پر مشتمل ہیں۔ یہ تمام افراد بن گوریون ہوائی اڈے کے راستے بیرون ملک سے واپس آئے۔ ان میں سے صرف 152 کو کرونا ویکسین دی گئی ہے۔

ادھر وزارت صحت کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے شبے میں 93 ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔ ان میں مثبت کیسز کا تناسب 2 اعشاریہ 32 فی صد تھا۔

یہ بھی پڑھیں : خطے کے ممالک جان چکے ہیں کہ خطے کی اصلی طاقت ایران ہے نہ کہ اسرائیل، صیہونی میڈیا

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق وینٹی لیٹر پرموجود 11 مریضوں کو ویکسین لگوائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں کورونا کی وبا سے کل متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 63 ہزار 680 ہے جب کہ چھ ہزار چار سو اکسٹھ اموات ہوچکی ہیں۔ اسرائیل میں اس وقت کورونا وبا کے فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 147 ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button