دنیا

فرانسیسی صدر کا اسرائیل سےجاسوسی کی سرگرمیوں پر وضاحت طلب

شیعیت نیوز: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سے کہا ہے کہ وہ ’این ایس او‘ گروپ کی طرف سے تیار کردہ’پیگاسوس‘ سسٹم کے ذریعے عالمی شخصیات کی جاسوسی کی وضاحت طلب کی ہے۔

فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کو ٹیلیفون کیا جس میں انہیں کہا کہ فرانس کو جاسوسی پروگرام اور اسرائیل کی خفیہ سراغ رسانی کی سرگرمیوں پر تشویش ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل 12 کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں جاسوسی پروگرام پر کافی دیر تبادلہ خیال ہوا۔

ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو اس وقت ٹیلی فون کیا جب فرانس کی ایک غیر سکاری تنظیم’فروبیڈن اسٹوریز‘ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پیگاسوس کے ذریعے جن عالمی رہنماؤں کی جاسوسی کی گئی اور ان کا ڈیٹا چوری کیا گیا ان میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی ہوسکتے ہیں۔

فرانسیسی اخبار’لی مونڈے‘ کے مطابق  مغرب کے مفادات کے لیے فرانسیسی صدر کی جاسوسی کا امکان موجود ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت عالمی سطح پر اسرائیل کا ایک جدید ترین جاسوسی پروگرام ’پیگاسوس‘ زیر بحث ہے جس کی مدد سے مبینہ طور پر ہزاروں مشاہیر، سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے موبائل ڈیٹا تک رسائل حاصل کرکے ان معلومات چوری کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : الجزائری کھلاڑی کا اسرائیلی جوڈوکا سے کھیلنے سے انکار، وطن واپس

دوسری جانب فرانس میں ایک بار پھر حکومت مخالف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں فرانسیسی شہریوں نے دارالحکومت پیرس میں مظاہرے کیے اور حکومت فرانس کی کورونا پالیسی کی مخالفت اور مذمت کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

کورونا کی بندشوں اور پابندیوں کے باوجود ہونے والے اس مظاہرے میں شرکت کرنے والے عوام کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسوگیس کے گولے داغے اور پانی کی توپوں کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ ڈیلٹا کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے حکومت فرانس نے پیر کے روز سے نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔ اور ریسکیو ملازمین اور صحت عامہ سے کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ملازمین کیلئے ویکسینیشن کو ضروری قرار دیتے ہوئے پبلک مقامات پر صحت سے متعلق سرٹیفیکیٹ کو لازمی قرار دیا۔

فرانس میں اب تک کورونا سے ایک لاکھ 11 ہزار 591 افراد ہلاک اور 95 لاکھ 53 ہزار 71 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button