اہم ترین خبریںایران

ایران ڈرون طیارے کے میدان میں خود کفیل ہوگیا ہے، امیر خواجہ فرد

شیعیت نیوز: ایران انواع و اقسام کے ڈرون طیارے کی تیاری میں خود کفیل ہوگیا ہے۔

ایران کے نائب وزیردفاع اور فضائی صنعت کے ادارے کے سربراہ امیرخواجہ فرد نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مختلف قسم کے ڈرون طیارے بنانے میں خود کفیل ہوگیا ہے۔

امیرخواجہ فرد نے روس میں منعقدہ ماکس دوہزار اکیس بین الاقوامی نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اسٹال میں نمائش کے لئے رکھی گئی ایرانی مصنوعات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ہم نے ڈرون طیاروں کے میدان میں اچھی پیشرفت کی ہے اور یہ ہمارے جوانوں کی چالیس سالہ انتھک اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انھوں نے اس نمائش میں دیگر ممالک کے اسٹالوں کے دورے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ میں ایک ماہر کی حیثیت سے دوسرے ملکوں کے مقابلے میں اپنے ملک کی ڈرون صلاحیتوں کو مناسب اور بہتر محسوس کررہا ہوں اگرچہ اسی پر اکتفا نہیں ہونا چاہئے بلکہ اس صنعت کو مزید آگے بڑھانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : قائد انقلاب اسلامی نے ملکی ساختہ کورونا ویکسین کووایران برکت کی دوسری ڈوز بھی لے لی

انھوں نے کہا کہ اس وقت ہم ڈرون کے میدان میں باڈی سے لے کر اس کی بنیادی تنصیبات تک اور موٹر سے لے کر اس کے استعمال تک ہر مرحلے میں خود کفیل ہوچکے ہیں اور کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں ہے۔

امیر خواجہ فرد نے کہا کہ اس وقت ہم نے ڈرون طیاروں کی پرواز کی بلندی ، دقت عمل ، آٹومیٹک نشست و برخاست اور رات میں پرواز کے لحاظ سے حیرت انگیزکارنامے انجام دیئے ہیں اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انھوں نے یاد دہانی کرائی کہ اگرچہ اس سال ماسک دوہزاراکیس نمائشگاہ میں ہمارے صرف دو ماڈل کے ڈرون طیاروں کو نمائش کے لئے رکھا گیا ہے لیکن ہمارے پاس مختلف قسم کے ڈرون موجود ہیں جوعالمی معیار کے حامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button