اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے کی جانب سے ملک بھرکےہزاروں ضرورت مند گھرانوں میں قربانی کے گوشت کی تقسیم

اجتماعی قربانی برائے مستحقین کی مدمیں حاصل شدہ ہزاروں ٹن گوشت ضرورت مند گھرانوں میں تقسیم کیا گیا اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی اصل روح کو برقرار رکھا گیا۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی ادارے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل نے ملک کے مختلف اضلاع میں قربانی برائے مستحقین کا اہتمام کیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور سمیت ، جنوبی پنجاب ، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی قربانی کے جانور ذبح کرکے ان کا گوشت ہزاروں ضرورت مند گھرانوں میں تقسیم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: JDC فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی ہزاروں ٹن گوشت مستحقین میں تقسیم

اے ڈی ایم سی کے مرکزی آفس سے جاری بیان کے مطابق کراچی میں گائے اور بکروں کی قربانی کی گئی جبکہ لاہور، اسلام آباد ، کوئٹہ، پشاور ، سکردو، گلگت، شور کوٹ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، سانگھڑ، نواب شاہ، گھوٹگی، شکارپور، لاڑکانہ، میرپور خاص، تھرپارکر، ٹنڈو محمد خان، کشمور، جیکب آباد، حیدرآباد، جعفرآباد، نصیر آباد سمیت دیگر اضلاع میں بکروں اور دنبوں کی قربانی کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: قربانی کو فقط رسم تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ قربانی جیسے نیک عمل کی روح کو مدّنظر رکھیں، علامہ ساجد نقوی

اجتماعی قربانی برائے مستحقین کی مدمیں حاصل شدہ ہزاروں ٹن گوشت ضرورت مند گھرانوں میں تقسیم کیا گیا اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی اصل روح کو برقرار رکھا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button