دنیا

امریکہ کی ڈیری کمپنیوں نے غرب اردن میں کام بند کر دیا

شیعیت نیوز: عالمی سطح پراسرائیلی ریاست کے معاشی اور سیاسی بائیکاٹ کی علم بردار تنظیم’بی ڈی ایس‘ کی کوششوں سے اسرائیل میں کام کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں اور امریکی ڈیری فرموں نے کام کرنا بند کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں ڈیری مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی ’آئس کریم اینڈ کریم بن اینڈ چیری‘ نے اپنی مصنوعات کی تیاری روک دی ہے۔

کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ ہم نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کام کیا ہے۔ یہ ہماری کمپنی کی اقدار کی پروڈکشن اور ڈیری مصنوعات کی مارکیٹنگ کے منافی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم غرب اردن میں اپنی مصنوعات بند کرنے کے خطرات سے آگاہ ہیں۔ ہمیں اپنے گاہکوں کی وجہ سے تشویش ہے۔ امریکی کمپنی Ben & Jerry طویل عرصے سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ڈیری مصنوعات کی تیاری اور ان کی ڈسٹری بیوشن کے لیے کام کرتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی وزیر جنگ کی ڈھٹائی عروج پر، صیہونی آبادکاری کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا

دوسری جانب امریکہ نے ایک بار پھر اسرائیلی ریاست کی طرف داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست کےمعاشی،سیاسی اور سرمایہ کاری کےبائیکاٹ کی عالمی تحریک ’بی ڈی ایس‘ کو مسترد کردیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "بین اینڈ جیری  آئس کریم‘‘ کمپنی کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں "اپنی مصنوعات کی فروخت روکنے کے فیصلے پر امریکی پوزیشن کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا بی ڈی ایس جیسی تحریکوں کو قبول نہیں کرتا جو اسرائیل کے عالمی بائیکاٹ کے لیے کوشاں ہیں۔

پرائس نے کمپنی کے فیصلے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کمپنی کا اپنا عمل ہے لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ بین الاقوامی "بائیکاٹ ” بی ڈی ایس تحریک کی مخالفت کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا "ہم بی ڈی ایس تحریک کو سختی سے مسترد کرتے ہیں جو غیر منصفانہ طور پر اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم چلاتی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی ڈیری کمپنی بین اینڈ جیری  آئس کریم نے سنہ1967ء کے مقبوضہ علاقوں میں اپنی مصنوعات فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button