مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج نے غوش عتصیون سے فلسطینی نوجوان گرفتار کرلیا

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں آدھے گھنٹے کے تعاقب کے بعد ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ اس کی گرفتاری غوش عتصیون یہودی کالونی کے قریب سے عمل میں لائی جائے گی۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل سات کے مطابق فلسطینی نوجوان ایک یہودی کالونی کے قریب تھا۔ اس نے یہودی کالونی کے قریب ایک کھیت کو آگ لگا دی۔ یہ کھیت جبل جیلو اور غوش عتصیون کے درمیان ہے۔

اسرائیلی ٹی وی چینل کے مطابق فلسطینی نوجوان کی کار سے یک گیلن پٹرول، ایک چاقو، آنسوگیس کاایک پیکٹ برآمد کیے گئے ہیں۔ تاہم آزاد ذرائع سے اسرائیلی ٹی وی چینل کے دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی کیونکہ اس طرح کی من گھڑت کہانیاں بیان کرنا اسرائیلی میڈیا کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں دھماکہ، ایک فلسطینی شہری شہید دس زخمی

دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے عتاب کا شکار سینیر دانشور فخری جرادات نے بغیر کسی جرم کے پابند سلاسل کیے جانے پربہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ فخری جرادات کو فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے حال ہی میں حراست میں لیا تھا۔

فخری جرادات کے صا حب زادے اسامہ جرادات نے بتایا کہ ان کے والد نے گذشتہ اتوار کو بلا جواز گرفتاری کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فخری جرادات صرف پانی اور نمک پر گذارہ کرتے ہیں۔ تاہم ان کے خاندان کو خدشہ ہے کہ ان کے والد نے بھوک ہڑتال جاری رکھی تو فلسطینی اتھارٹی ان پر دباؤ ڈالے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فخری جرادات کو بغیر کسی پیشی نوٹس کے گرفتار کیا گیا اور ان کی گرفتاری کا عدالت سے وارنٹ بھی حاصل نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے والد کو جنین سے رام اللہ منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ فلسطینی اتھارٹی اس وقت ایک سنگین مشکل سے دوچار ہوگئی تھی جب اتھارٹی کی ماتحت نام نہاد پولیس نے وحشت اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سینیر دانشور نزار بنات کو تشدد کرکے شہید کردیا تھا۔ بنات کی شہادت پر فلسطین بھرمیں رام اللہ اتھارٹی کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے اور بڑے پیمانے پر احتجاج کیاگیا۔ عالمی سطح پر بھی بنات کےقتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button