اہم ترین خبریںپاکستان
سابق صدر مملکت مرحوم ممنون حسین کی ملک کیلئے خدمات کو تادیر یادرکھاجائے گا، علامہ ساجد نقوی
سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سابق صدر مملکت ممنون حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سابق صدر مملکت ممنون حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
علامہ ساجد علی نقوی نے مرحوم صدر مملکت ممنون حسین کے پسماندگان سے دلی افسوس و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر ممنون حسین کی ملک کے لئے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔