دنیا

کرونا ویکسین کی فراہمی میں عالمی سطح پر پیدا ہونے والا شگاف بڑھتا جا رہا ہے

شیعیت نیوز: عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں کہ جب بہت سے ملکوں کو ابھی کرونا ویکسین دستیاب نہیں ہو سکا ہے، ثروتمند ملکوں کی جانب سے مزید کورونا ویکسین حاصل کرنے کی کوشش نادرست ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیڈروس ایدہانوم نے کہا ہے کہ کورونا اموات میں پھر اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ڈیلٹا وائرس کا قہر مسلسل بڑھ رہا ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ بہت سے ممالک ابھی تک کورونا ویکسین حاصل نہیں کر سکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ افغانستان میں اثر و رسوخ کے ذریعے ہمسایہ ممالک کیلئے مشکلات میں اضافہ کرنا چاہتا ہے،علامہ شفقت شیرازی

انھوں نے کہا کہ کرونا ویکسین کی فراہمی میں عالمی سطح پر پیدا ہونے والا شگاف بڑھتا جا رہا ہے اور بعض دولتمند ممالک مزید لاکھوں کی تعداد اضافی ٹیکے حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ بعض ممالک اب تک کورونا ویکسین حاصل نہیں کر سکے ہیں۔

ان کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت پر دنیا کے بعض ممالک کو کرونا ویکسین کی ترسیل میں سستی برتنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہیدراہ اسلام، علامہ حسن ترابی کو قوم سے بچھڑے آج 15برس بیت گئے، قاتل آج بھی قانون کی گرفت سے آزاد

وینیزوئیلا کے صدر نے کچھ عرصے قبل عالمی ادارہ صحت پر رقم ادا کئے جانے کے باوجود بروقت کورونا ویکسین فراہم کرنے میں ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا تھا۔

واضح رہے کہ دنیا میں اب تک اٹھارہ کروڑ اسی لاکھ لوگ کورونا وائرس میں مبتلا اور چالیس لاکھ پچپن ہزار نو سو ترسٹھ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button