مشرق وسطی

صیہونی ریاست اور متحدہ عرب امارات کا سفارتی مشن فعال

شیعیت نیوز: تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے سفارتی مشن نے باضابطہ طور سے اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

تل ابیب میں واقع متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے ميں ہونے والی ایک تقریب میں دونوں ملکوں کے سیاسی اور فوجی وفود شریک تھے۔

اس موقع متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اپنے ایک خطاب دعویٰ کیا کہ ہم نے جو سفارتی مشن شروع کیا ہے وہ علاقے میں قیام امن اور جاری تنازعات کے خاتمے کے لئے مثالی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ افغانستان میں اثر و رسوخ کے ذریعے ہمسایہ ممالک کیلئے مشکلات میں اضافہ کرنا چاہتا ہے،علامہ شفقت شیرازی

تقریب میں شریک صیہونی صدر اسحاق ہرٹزوگ نے بھی دعویٰ کیا کہ مغربی ایشیا کے لئے ایک بڑا قدم اٹھا لیا گیا ہے اور اب ابراہیم سازشی منصوبے کے تحت دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیں گے۔

متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکام خطے میں تنازعات کے حل کی بات ایک ایسے وقت کر رہے ہیں کہ جب قدس کی غاصب حکومت نے اوسلو امن معاہدے سے لے کر آج تک کسی ایک بھی معاہدے کو درخور اعتنا نہ سمجھتے ہوئے خود کو کسی قانون یا معاہدے کا پابند نہیں سمجھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہیدراہ اسلام، علامہ حسن ترابی کو قوم سے بچھڑے آج 15برس بیت گئے، قاتل آج بھی قانون کی گرفت سے آزاد

فلسطین کی حامی این جی اوز کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ سب کچھ ایک ایسے وقت انجام پا رہا ہے کہ جب غزہ کی حالیہ جنگ کے دوران صیہونیوں کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کا خون غزہ کے دیوار پر ابھی پوری طرح سے خشک نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button