ایران

ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کا مؤثر طریقے سے اٹھایا جانا ہوگا، سعید خطیب زادہ

شیعیت نیوز: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کا مؤثر طریقے سے اٹھایا جانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق بہت سارے متن تیار کیے گئے ہیں اور جن حصوں کو ابھی مکمل نہیں کیا گیا ہے ان کی صورتحال واضح ہوگئی ہے جن میں اختلافات کھلی طور پر دیکھنے میں آئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سعید خطیب زادہ نے بروز پیرکو صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے جوہری معاہدے سے متعلق بارہویں حکومت کی محکمہ خارجہ کے 22 ویں اور آخری رپورٹ کی اشاعت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال بشمول مفاہمتوں اور ویانا مذاکرات کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ پیش کیا گیا۔

خطیب زادہ نے کہا کہ یہ رپورٹ وزارت خارجہ کی 22 ویں سہ ماہی کی رپورٹ ہے، جو اپنے قانونی فرائض کی بناء پر اسلامی مشاورتی اسمبلی کو پیش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : حماس قیدیوں کی رہائی کے عوض صرف رہائی کی پابند ہے، محمود الزہار

انہوں نے اس رپورٹ سے متعلق اپنے تجزیہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہونے والی پیشرفتوں کے پیش نظر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ویانا مذاکرات، اختتام کے قریب ہیں؛ کچھ حل طلب مسائل باقی ہیں لیکن یہاں اہم بات یہ ہے کہ قابل حل مسائل کا وزن حل طلب مسائل سے کہیں زیادہ ہے۔

خطیب زادہ نے مزید کہا کہ یقینی طور پر بارہویں اور تیرہویں حکومتوں کیلئے عوام کے اعلی مفادات کے حصول کی زیادہ اہمیت ہے اور وقت ثانوی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے؛ جتنی جلدی اس کا حاصل کیا جائے گا، جلد ہی پابندیوں کو ختم کرنے کے اثرات ملک میں نظر آئیں گے۔

ایرانی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور کچھ دیگر مغربی ممالک میں ایرانی قیدیوں کی رہائی کا معاملہ، جنھیں جھوٹی بہانوں کے تحت یرغمال بنایا گیا ہے، ہماری ترجیحات میں سر فہرست اور اس مسئلے کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ کبھی کبھار کورین بینکوں میں ایرانی مالی وسائل کے استعمال یا ان کی منقلی کی بات ہوتی ہے تا ہم بڑی افسوس کی بات ہے کورین فریق نے عملی طور پر اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے اور جنوبی کوریا نے حتی کہ انسان دوستانہ مصنوعات کی خریداری کیلئے ایرانی مالی وسائل کے کچھ حصے کو سوئس مالیاتی نظام میں منتقل کرنے یا کہ اس ملک یا دیگر ملکوں میں ان مصنوعات کی خریداری میں آسانی لانے کے سلسلے میں کسی طرح کا تعاون نہیں کیا۔

انہوں نے کیوبائی ویکسین منصوبے کی معطلی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران اور کیوبا کے مابین کیوبا سببرانا 2 کورونا ویکسین کا مشترکہ پروڈکشن پروجیکٹ کا سلسلہ جاری ہے جس کے معاہدے پر گذشتہ سال کے دوران ڈاکٹر ظریف کے ہوانا کے دورے کے موقع پر دستخط کیا گیا او ایران پاستور انسٹی ٹیوٹ اور کیوبا فنلے انسٹی ٹیوٹ کے مابین تعمیری تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔

خطیب زادہ نے یورپی پارلیمنٹ کی ایران کے خلاف انسانی حقوق کی قرارداد اور کچھ ایرانی عہدیداروں کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کے رد عمل میں کہا کہ ہم یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ اس قرارداد کی کوئی قانونی اعتبار نہیں ہے اور یہ ناقابل قبول ہے اور ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی واضح مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کو انسانی حقوق کو سیاسی رنگ دینے سے دستبردار ہونے سمیت اسلامی جمہوریہ ایران سے متعلق منطق پر مبنی رویہ اپنانا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button