مقبوضہ فلسطین

الشیخ عکرمہ صبری کا 8 ذی الحج مسجد اقصیٰ کے تحفظ کا مطالبہ

شیعیت نیوز: مسجد اقصیٰ کے خطیب اور القدس سپریم اسلامی کمیٹی کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے8 ذی الحج کو مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی منصوبہ بندی ناکام بنانے کے لیے قبلہ اول میں حاضری یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ صبری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہودی آباد کار 8 ذی الحج کو مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ اس روز فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں زیادہ سے زیادہ حاضری دے کرانتہا پسند یہودی شرپسندوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

الشیخ عکرمہ صبری نے یہودی آباد کاروں کی طرف سے القدس میں موجود مقدسات پر دھاووں کی دھمکی کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسند یہودیوں نے مسجد اقصیٰ پر آٹھ ذی الحج کو اس لیے دھاوا بولنے کا اعلان کیا ہے تاکہ مسلمانوں کے مقدس مقام کی حج کے مقدس ایام میں بے حرمتی کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : محمود عباس کی اسرائیل نوازی، اسرائیلی صدر اسحاق ہرٹزوگ کو مبارکباد دی

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی نئی حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے قبلہ اول کے لیے خطرہ بننے والے یہودی شرپسندوں کی پشت پناہی میں سابقہ حکومت سے پیچھے نہیں۔ تمام صیہونی فلسطینی قوم کے لیے یکساں مجرم ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے ہفتہ کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان میں واقع بطن الھویٰ کے علاقے  میں بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک  نوجوان کو مار پیٹ کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔

مقبوضہ بیت ا لمقدس کے ذرائع نے کہا  کہ سلوان میں بطن الھویٰ کے علاقے میں درجنوں شہریوں اور قابض پولیس کے مابین جھڑپیں ہوئیں جنھوں نے نوجوان کو گرفتار کیا اور اسے نامعلوم حراستی مرکز میں لے گیا۔

اس علاقے میں  مستقل طور پر فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے اور ان کی جگہ پر آباد ہونے کے لیے صیہونی آبادکاروں کے ساتھ جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button