اہم ترین خبریںمشرق وسطی

اسرائیل کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، عمانی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: عمانی وزیر خارجہ بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے خودساختہ صیہونی حکومت کے ساتھ سازباز کی مخالفت کی ہے۔

الشرق الاوسط کے مطابق عمانی وزیر خارجہ بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے کہا ہے کہ ان کا ملک، غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ روابط برقرار کرنے والا، خلیج فارس تعاون کونسل کا تیسرا ملک ہرگز نہیں بنے گا۔

انھوں نے اسی کے ساتھ دو ریاستی نظریئے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بقول ان کے قیام امن کا یہی واحد طریقہ ہے جس پر عرب ممالک اور عالمی برادری زور دیتی رہی ہے۔

عمان کے وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ عمان نے یمن کے بحران کے حل کے لئے کوئی منصوبہ پیش نہیں کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمان، تمام فریقوں کے درمیان مفاہمت اور عرب لیگ میں شام کی واپسی کی حمایت کرتا ہے۔

عمانی وزیر خارجہ نے علاقے میں ایران کے کردار کے بارے میں کہا کہ تہران نے ہمیشہ علاقے میں قیام امن اور ثبات و استحکام کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ عمان کے وزیر خارجہ نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ پریس ذرائع‏ نے بعض ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عمان کے فرمانروا، مختلف مسائل منجملہ یمن کے بحران اور ایران کے جوہری مذاکرات کے نتائج پر تبادلہ خیال کے لئے سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میدانِ جنگ کی طرح اقتصادی میدان میں بھی شکست کھائے گا، شیخ حسن البغدادی

دوسری جانب خودساختہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں شرکت کے جرم میں بحرین کی اسرائیل نواز آمرانہ حکومت نے دو بحرینی نوجوانوں کو تین سال کے لئے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق سید علی المالکی اور سید محمد سالم دو بحرینی نوجوان ہیں جن کو گزشتہ برس صیہونی حکومت کے ساتھ آل خلیفہ حکومت کے تعلقات کی بحالی کے خلاف ہوئے مظاہروں میں شرکت کی پاداش میں تین سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

ان دو نوجوانوں کو آل خلیفہ کے نمک خواروں نے گزشتہ برس اُس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ مظاہرے میں شرکت کے بعد مسجد میں نماز مغربین ادا کر رہے تھے اور ایک طویل عرصے تک انکے اہل خانہ کو انکی کوئی اطلاع نہیں تھی۔

آل خلیفہ حکومت کی فلسطینی کاز اور قبلہ اول کے ساتھ علی الاعلان غداری کے بعد سے بحرین میں وقتاً فوقتا اسرائیل مخالف مظاہرے ہوتے رہتے ہیں جن میں شرکت کرنے والے متعدد مظاہرین کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button