یمن، صوبہ البیضا میں انصاراللہ کے جوانوں کی پیشقدمی، الزاہر شہر آزاد
شیعیت نیوز: یمن کے صوبہ البیضا پر دشمن کے آخری ٹھکانے کی طرف انصاراللہ کے جوانوں کی پیشقدمی جاری ہے۔
یمن کے عوامی اور سرکاری فورسز نے صوبہ البیضا کے جنوبی خطے الزاہر کے تمام علاقوں پر تسلسط حاصل کرلیا ہے اور مشرقی البیضا میں ملک دشمن عناصر کے آخری کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے وابستہ سابق مفرور صدر منصور ہادی کے مسلح افراد نے بہت ہی زور شور کے ساتھ البیضا پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم یمن کی عوامی تحریک اور فوج نے جوابی کاروائی میں الزاہر سمیت صوبہ البیضاء کے ایک بڑے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ انصاراللہ کے جوان اور سرکاری فوج الصومعہ شہر کی جانب بڑھ رہی ہیں جو سعودی نواز القاعدہ گروہ کا آخرہ ٹھکانہ سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب اسلامی کا شامی مہاجر کیمپوں میں موجود متعدد فلسطینیوں کے پیغام کا شکریہ
العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ نے صوبے البیضا میں دہشت گرد عناصر کے خلاف شدید کاروائی کرتے ہوئے ان تکفیری عناصر کو بھاری نقصان پہنچایا اور کئی علاقوں کو ان کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ایک آپریشنل کمانڈر ابومحمد نے کہا ہے کہ آزاد شدہ علاقوں سے دہشت گرد عناصر کا مکمل طور پر صفایا کر دیا گیا اور کچھ عناصر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ اس کمانڈر کا کہنا ہے کہ یمن میں موجود دہشت گرد عناصر کے پاس ملک سے فرار کا کوئی راستہ نہیں اور ان عناصر کے خلاف کاروائی کر کے ان کا قلع قمع کر دیا جائے گا۔
ابو محمد کا کہنا تھا کہ یمنی افواج آخری دم تک اپنے ملک کی سرحدوں کا دفاع کرتی رہیں گی۔ انھوں نے بتایا کہ یمن کی مسلح افواج کی مختلف کاروائیوں میں اب تک القاعدہ اور داعش کے درجنوں دہشت گرد عناصر ہلاک ہو چکے ہیں جن میں ان کے کئی سرغنہ بھی شامل ہیں۔ یمن میں دہشت گرد عناصر کو ایسی حالت میں شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ سعودی اتحاد کی فضائیہ کی جانب سے ان دہشت گردوں کی بھرپور مدد و حمایت کی جا رہی ہے۔







