اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

محمود عباس کی اسرائیل نوازی، اسرائیلی صدر اسحاق ہرٹزوگ کو مبارکباد دی

شیعیت نیوز: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے غاصب صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرٹزوگ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی سربراہ محمود عباس نے اسحاق ہرٹزوگ کو خود ساختہ اسرائیلی ریاست کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق محمود عباس نے اتوار کی رات فون کرکے اسحاق ہرٹزوگ کو صیہونی حکومت کا منصب صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور غزہ، غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے میں مکمل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

فلسطین اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے غاصب صیہونی ریاست کے صدر کو ایک ایسے وقت مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے کہ تل ابیب نے رام اللہ انتظامیہ کو دی جانے والی امداد روک دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب اسلامی کا شامی مہاجر کیمپوں میں موجود متعدد فلسطینیوں کے پیغام کا شکریہ

دوسری جانب اتوار کے روز ایک عبرانی ٹی وی چینل نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے امریکی انتظامیہ اور نئی اسرائیلی حکومت کو بھیجے گئے مطالبات کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے امریکہ اور اسرائیل سے امن مذاکرات کی بحالی کی پیش کش ہے۔

عبرانی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ  فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے 14 مطالبات شامل ہیں۔ جلد ہی امریکی وفد کی خطے میں آمد سے قبل  اور اردن اور مصر کے وفود نے امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش ان مطالبات کا حصہ ہے۔

اس حوالے سے ایک خفیہ دستاویز سامنے آئی ہے جس میں امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں  صدر دفتر کھولنے اورالقدس میں بقیہ فلسطینی ادارے کے دفاترکھولنے کا کہا تھا۔

اس کے علاوہ مطالبے میں  القدس اور غرب اردن میں  فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے اور ان کے مکانات کی مسماری روکنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ مطالبات میں یہودی آباد کاری روکنے کی بھی بات کی گئی ہے۔

درایں اثنا غزہ محاصرہ کے خاتمے سے متعلق کمیٹی نے غزہ میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور عالمی اداروں پر غزہ کے لئے تعمیراتی سامان کی ترسیل پر عاید پابندی ختم کئمرنے کے لئے صیہونی حکومت پر دباؤ بڑھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button