امریکی یکطرفہ اقدامات کے ساتھ ترقی ایک نعرہ بن گیا ہے، ایرانی سفارت کار

10 جولائی, 2021 11:52

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں ایرانی سفارت کار نے کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ اور غیر قانونی کارروائیوں اور اس کے سامنے عالمی برادری کی خاموشی نے ترقی کو ایک آرائشی اور کھوکھلے نعرے میں تبدیل کردیا ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے مشیر علی حاجیلاری نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل (ECOSOC) کی ایک اعلی سطحی سیاسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستہائے متحدہ کے یکطرفہ زبردست اقدامات بشمول ایک طرف ترقی پذیر ممالک پر غیر قانونی پابندیاں عائد کرنے اور دوسری طرف بین الاقوامی برادری کی خاموشی سے ’’کسی کو بھی ترقی سے پیچھے نہیں رہنا چاہئے‘‘ پر مبنی پائیدار ترقی کا نعرہ کھوکھلا ، مضحکہ خیز اور بے معنی ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گرفتارگستاخِ اہل بیتؑ عبدالرحمٰن سلفی کی پھانسی اور آزاد گستاخ اورنگزیب فاروقی ملعون کی فوری گرفتاری کا مطالبہ زورپکڑگیا

اس ایرانی سفارت کار نے بتایا کہ مذکورہ نعرہ ترقی کا بنیادی مرکز اور DNAہے ، اور اس کے حصول کے بغیر ، ممالک کے تمام ترقیاتی منصوبہ بیشتر مذاق کی طرح ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کے خلاف غیر قانونی اور ناجائز پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے فوری اور مؤثر کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال میں جو کثیر الجہتی کو بہت دباووں اور مسائل کا سامنا ہے اور چند ممالک کے یکطرفہ اقدامات نے بین الاقوامی تعاون کی بنیادوں کو تباہ کردیاہے، ترقی کا حق ناگزیر انسانی حق کے طور، کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ’’ ترقی میں کسی کو پیچھے نہیں چھوڑنا چاہئے‘‘ کے نعرے کے حصول کے لئے، عالمی برادری کو ترقی پذیر ممالک کے خلاف غیر قانونی اور ناجائز پابندیوں سمیت کسی بھی یکطرفہ جابرانہ اقدامات کے خاتمے کے لئے سنجیدہ ، تعمیری اور موثر اقدامات کرنا ہوگا۔

4:27 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top