اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سعودی نواز دہشت گردتنظیم جیش محمد کے 3 دہشتگردوں کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

تینوں ملزمان کو سخت حفاظتی حصار میں واپس جیل بھجوا دیا گیا۔

شیعیت نیوز: انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور میں دھماکہ خیز مواد رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ ملزمان میں سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم جیش محمد کے رکن سمیت 3 دہشت گرد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتارگستاخِ اہل بیتؑ عبدالرحمٰن سلفی کی پھانسی اور آزاد گستاخ اورنگزیب فاروقی ملعون کی فوری گرفتاری کا مطالبہ زورپکڑگیا

انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سی ٹی ڈی نے 3 خطرناک ملزمان کو پیش کیا۔ دو ملزمان محب اللہ اور انصر عباس کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے کیس میں جیل سےلا کر عدالت پیش کیا گیا۔ عدالت کو بتایا کہ ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہو چکا ہے۔ جس پر عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا فلسطینیوں کے املاک کی مسماری پر اظہار تشویش

جبکہ کالعدم تنظیم جیش محمد کے اکرام خان کے ریمانڈ میں بھی توسیع کر دی گئی۔ تینوں ملزمان کو سخت حفاظتی حصار میں واپس جیل بھجوا دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button