اہم ترین خبریںیمن

صوبہ البیضاء میں یمنی فوج کا القاعدہ کے خلاف کامیاب آپریشن

شیعیت نیوز: یمن کے صوبہ البیضاء کے کچھ علاقوں کو آزاد کرانے کے بعد یمنی فوج کا کہنا ہے کہ حیران کرنے والی خبروں کا انتظار کریں۔

یمنی فوج اور رضاکار فورس کی جانب سے صوبہ البیضاء کے کچھ علاقوں کو آزاد کرانے کے بعد صنعا حکومت کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فوج حیرت زدہ کرنے والا آپریشن کرنے والی ہے۔

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے ٹوئٹ کیا کہ القاعدہ اور اس کے اتحادیوں کو بہت تیزی سے شدید شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں ان کے ٹھکانوں سے فرارہونے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔

حسین العزی کا کہنا ہے کہ میں یہ بات سمجھتا ہوں کہ اس طرح کی شکست کا مزہ چکھنا کوئی آسان نہیں ہے اور ہم اس سے بھی زیادہ حیرت زدہ کرنے والے آپریشن کی تیاری میں ہیں تاکہ ہم یہ ثابت کر سکیں کہ وہ ہمیشہ غلطی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظار کریں اور یہ دیکھیں کہ ہم کیا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کی سعودی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں سے دشمنی

یمن کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے فوجیوں نے البیضا میں کامیابی حاصل کر لی اور القاعدہ کو شکست کا تلخ مزہ چکھایا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ سعودی اتحاد کے حملے اس بات کی علامت ہیں کہ وہ امن کے لئے تیار نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے جمعرات کو البیضا کے جنوبی علاقے میں دو آپریشن کیا تھا جس کے دوران انہوں نے متعدد علاقوں اور ٹھکانوں کو آزاد کرا لیا۔

اس آپریشن میں القاعدہ کے 80 سے زیادہ سرغنہ و عناصر ہلاک و زخمی ہوئے۔

دوسری جانب یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے تین صوبوں الجوف، صعدہ اور البیضا کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور ان صوبوں کے مخۃلف علاقوں پر شدید بمباری کی۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف صوبوں منجملہ الجوف، صعدہ اور البیضا پر شدید حملے کئے۔

یمنی صوبوں پر یہ حملے ایسی حالت میں کئے گئے ہیں کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے گذشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ یمن پر جارحیت کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو یمن کی مسلح افواج سعودی اہداف پر نئے حملے شروع کردیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button