مشرق وسطی

ایف بی آئی نے حاکم دبئی کی بیٹی شہزادی لطیفہ کے خفیہ ٹھکانے کو لیک کر دیا

شیعیت نیوز: امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آئی نے حاکم دبئی کی بیٹی شہزادی لطیفہ بنت محمد آل مکتوم کے خفیہ ٹھکانے کے بارے میں ان کے والد کو خبر دے دی ہے۔

امریکا کے ایک اخبار نے فاش کیا ہے کہ امریکہ کی ایک خفیہ ایجنسی نے متحدہ عرب امارات سے فرار ہونے کے بعد دبئی کے حاکم کی بیٹی کے قیام کی جگہ کے بارے میں ان کے والد کو خبر دے دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یو ایس ای ٹو ڈے نامی اخبار نے جمعرات کے روز اپنی خصوصی رپورٹ میں لکھا کہ ایف بی آئی کے جاسوسوں نے دبئی کے حاکم کو ان کی بیٹی کی خفیہ جگہ کے بارے میں خبر دے دی ہے۔

اس رپورٹ میں آیا ہے کہ دبئی کے ظالم حاکم کی بیٹی شہزادی لطیفہ بنت محمد آل مکتوم جب 2018 میں دبئی سے فرار ہوئی تھیں تو ایف بی آئی نے ان کو خبر دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی ملعون کی امام مہدی ؑکی شان میں گستاخانہ ویڈیو منظرعام پر، اورنگزیب کو گرفتار کرو ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اس رپورٹ سے پہلے تک یہ خبر تھی کہ دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو اپنی بیٹی کے خفیہ ٹھکانے کی خبر نہیں ہے۔

اس امریکی اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ دبئی کے حاکم نے ایف بی آئی کو گمراہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی کو یرغمال بنا لیا گيا ہے اور ان کو بیٹی کی تلاش کے لئے فوری مدد کی ضرورت ہے۔

اس سے پہلے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے شہزادی لطیفہ بنت محمد آل مکتوم کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم مشاہدہ کر رہے ہیں کہ مسئلہ کیا ہے اور دیکھتے ہیں کیا ہوگا، ہم اس مسئلے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی بی بی سی نے حاکم دبئی کی بیٹی شہزادی لطیفہ کا ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں وہ خود کے یرغمال ہونے اور اپنی جان کے خطرہ میں ہونے کی بات کہہ رہی ہیں۔

34 سالہ شہزادی لطیفہ 2018 میں فرانس کے ایک سابق خفیہ افسر کے ساتھ سمندری راستے سے فرار ہونے کے لئے ان کا انتظار کر رہی تھی کہ امارات کے کمانڈوز نے ان کو گرفتار کر لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button