دنیا

امریکہ کسی وقت بھی ایران کے ایٹمی معاہدے میں لوٹ سکتا ہے، اسرائيلی میڈیا

شیعیت نیوز: اسرائيلی میڈیا نے صیہونی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی یقینی ہو گئي ہے ۔

اسرائيلی میڈیا کے اخبار یدیعوت احارونوت کی ایک تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت ، ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے میں بہت جلد لوٹنے والی ہے اور اس کی وجہ سے اسرائيل کے اندر تشویش بڑھ گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ضیائی آمریت کے خلاف قائد ملت علامہ مفتی جعفر حسین اورشہید علامہ عارف حسین الحسینی کی جدوجہد سنہری حروف سے لکھی جائے گی، علامہ مقصود ڈومکی

رای الیوم نے اسرائیلی اخـبار یدیعوت احارونوت کے حوالے سے بتایا ہےکہ ایران کے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں مذاکرات کے طولانی ہونے کے باوجود، اسرائیل کے اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مذاکرات ، ابراہیم رئیسی کے اقتدار میں آنے کے بعد آگے بڑھيں گے اور اسرائيلیوں کو یقین ہے کہ ابراہیم رئیسی بقول ان کے شدت پسند ہونے کے باوجود امریکی حکومت کے ساتھ نیا معاہدہ کر سکتے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام سے قبل ایک بار پھر ایسی فضا بنائی جا رہی ہے جس سے ملک میں خانہ جنگی کی فضا بن جائے، علامہ سبطین سبزواری

اسرائيلی میڈیا کی رپورٹ ایسے حالات میں ہے کہ جب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کے ہی روز واضح طور پر کہا ہے کہ ایران کا موقف ، حکومت بدلنے سے ، تبدیل نہیں ہوگا اور ابراہیم رئیسی کی حکومت ، ہر اس معاہدے کی پابند ہوگی جس پر ایران نے دستخط کئے ہوں گے ۔

ادھر امریکہ نے بھی کہا ہے کہ ویانا میں ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر ہونے والے حالیہ مذاکرات سے وہ اقدامات واضح ہو گئے ہیں جو ایران اور واشنگٹن کو کرنے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button